the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ترش پھلوں کا روزانہ استعمال فالج جیسے جان لیوا مرض سے تحفظ دینے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔ ایسٹ انگیلا یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ مالٹے یا گریپ فروٹ کے جوس کا روزانہ استعمال فالج سے تحفظ دینے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ مالٹے یا ترش پھل وٹامن سی سے بھرپور ہوتے ہیں جو کہ فالج کا خطرہ کم کرنے میں مدد دیتے ہیں خاص طور پر اگر کوئی فرد تمباکو نوشی کا عادی ہو، اس کے لیے یہ غذا فائدہ مند ثابت ہوتی ہے۔ اس تحقیق کے دوران 69 ہزار سے زائد خواتین کی غذائی عادات کا جائزہ لیا گیا۔ نتائج سے معلوم ہوا کہ جو خواتین ترش پھلوں کا زیادہ استعمال کرتی ہیں ان میں خون کے لوتھڑے بننے سے ہونے والے فالج کے دورے کا خطرہ 19 فیصد تک کم ہوتا



ہے۔

تحقیق کے مطابق اگر مالٹوں کا موسم نہ ہو تو اس کے متبادل کے طور پر اسٹرابری یا دیگر ترش پھلوں کے ذریعے بھی وٹامن سی کے حصول کو یقینی بنایا جاسکتا ہے۔ محققین کا کہنا تھا کہ نتائج سے ثابت ہوتا ہے کہ وٹامن سی سے بھرپور پھلوں اور سبزیوں کا استعمال فالج کا خطرہ کم کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مالٹے میں موجود فلیونوئڈز خون کی شریانوں کے افعال کو بہتر جبکہ ورم کو پھیلنے سے روکتے ہیں۔ یہ تحقیق طبی جریدے جرنل اسٹروک میں شائع ہوئی۔ اس سے قبل فرانس کے پونٹچالیو یونیورسٹی ہاسپٹل کی تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ ترش پھلوں میں موجود ایک جز ہیسپیریڈن دماغ سمیت پورے جسم میں دوران خون کو بڑھاتا ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اگر ترش پھل جیسے مالٹے کے جوس کا استعمال کرنے سے بلڈ پریشر کم ہوتا ہے اور دوران خون میں اضافہ ہوتا ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.